the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

بیلجیئم میں دہشتگردی کےخطرےکےپیش نظرسال نوکی تقریب منسوخ کردی گئی،دہشتگردی کےممکنہ حملےکےپیش نظر آتش بازی کی تقریب نہیں ہوگی۔

پیرس حملوں کے بعد سال نو کے موقع پر فرانس اور بیلجیئم سمیت یورپ بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ برسلز میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر نئے سال کی روایتی تقریب منسوخ کردی گئی ۔ پیرس میں بھی لائٹ شو اور آتش بازی کی تقریب نہیں ہو گی ۔

بیلجیئم کے سرکاری وکیل کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، جو نئے سال کی تقریبات کے دوران حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ برسلز کے میئر نے



اعلان کیا کہ دہشتگردی کے خطرے کے باعث نئے سال پر روایتی آتش بازی کی تقریب نہیں ہو گی۔

ادھر فرانس کے شہر پیرس میں بھی نئے سال کی تقریبات محدود کردی گئی ہیں ۔ حکام کے مطابق ویڈیو لائٹ شو اور آتش بازی کی تقریب منسوخ کردی گئی ہیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، اس موقع پر 11ہزار فوجی اہلکار ، پولیس اور ایمرجنسی ورکرز تعینات ہوں گے۔
برطانیہ اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی نئے سال کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں بھی نئے سال کے استقبال کے موقع پر سیکورٹی سخت ہے ۔نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں کرسٹل بال کو ٹیسٹ کیا گیا جو سال نو کی تقریبات کا اہم حصہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.